گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان کی مشہور کار ساز کمپنی ’’ اٹلس ہونڈا‘‘ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کی قیمتوں میں بھاری کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

  ہونڈا اٹلس کی جانب سے اپنا باضابطہ نوٹیفکیشن ڈیلز کو جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ،ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے .

ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی ۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق 15 مارچ سے ہو گا ۔

https://www.city42.tv/temprory_upload_dir/129/small/1710572044990829728.jpg

خیال رہے کہ گزشتہ روز  انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جبکہ یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کردی،انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3

سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار ، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دیں،اس سے قبل یارس کے یہ ویرینٹ

بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک 33 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یارس کے دیگر ویرینٹ کی پروڈکشن کو بڑھایا جاسکے،  ایرو کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزا روپے تھی جس میں 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) شامل تھا۔