ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ڈالرز کی قلت، آئی پی پیز کی ادائیگیاں رک گئیں

ملک میں ڈالرز کی قلت، آئی پی پیز کی ادائیگیاں رک گئیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق  سی پیک کےتحت لگے چینی  انڈیپینڈنٹ  پاور  پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع سی پی پی اے  کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔

ذرائع کا مزید  کہنا ہے کہ عدم  ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی   پیز کی مشکلات  سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔