ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسران و ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

افسران و ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) واپڈا کے افسران و ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں واپڈا کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

واپڈا کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کی وجہ سے خزانے پر سالانہ ایک ارب بائیس کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، وفاقی حکومت کے منظور شدہ الاؤنس کے تحت اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے فیصلے پر پچیس فیصد الاؤنس سولہ ہزار ایک سو پنتالیس افسران و ملازمین کو دیا جائے گا، جس میں واٹر ونگ کے پانچ ہزار ایک سو چھیاسٹھ، پاور ونگ کے سات ہزار چار سو ستائیس جبکہ کامن سروسز کے تین ہزار پانچ سو باون افسران و ملازمین الاؤنس لے سکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق واپڈا کے چیئرمین نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں منظوری دی ہے تاہم کیس کو آئندہ بجٹ میں رکھنے کیلئے وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ دینے کی بجائے ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا, محکمہ خزانہ پنجاب کے باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نئے بجٹ تک مؤخر کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer