سٹی 42: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرجسپریت بمراہ مشہور سپورٹس اینکر سنجنا گنیشن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ دونوں کی شادی کی رسم گووا کے ایک گرودوارہ میں ہوئی ۔ گزشتہ کچھ وقت سے جسپریت بمراہ اور اداکارہ و سپورٹس اینکرسنجنا گنیشن کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جسپریت بمراہ نے اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔بمراہ کی دلہن انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں ۔ سنجنا گنیشن کے ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو اسپلٹ ولا سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کیا تھا ۔ سنجنا گنیشن نے سال 2013 میں فیمینا گورجیس کا خطاب بھی جیتا تھا ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جسپریت بمراہ کا نام تیلگو فلم اداکارہ انوپما پرمیشورن کے ساتھ جوڑا گیا تھا ۔ انوپما بھی حال ہی میں گجرات پہنچی تھیں ، جس کی وجہ سے ان خبروں کو ہوا مل رہی تھی لیکن کچھ دنوں بعد انوپما کی ماں نے اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ انکی بیٹی فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں گجرات گئی ہے ۔ ان کا بمراہ کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔