حرا مانی کا  جڑواں ہونے کا انکشاف، تصویر شیئر کردی

حرا مانی کا  جڑواں ہونے کا انکشاف، تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس ( زین مدنی) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے  جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر حرامانی کی جانب سے اپنی اور جڑواں بھائی حسن جمال کی تصویر شیئر کی گئی ہے، اداکارہ نے تصویر میں اپنے جڑواں بھائی حسن جمال کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ ہم جڑواں ہیں، حرامانی نے زیر غور پوسٹ میں اپنے پسندیدہ فوٹوگرافر جعفر حسن کو بھی ٹیگ کیا۔

 ادھر اداکارہ کے جڑواں بھائی حسن جمال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  بھی حرامانی کے ہمراہ ان کی کئی تصاویر موجود ہیں۔ اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حرامانی نے 2010 میں شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور میزبان کیا تھا اور بعد ازاں 2016 میں اداکاری کے میدان میں انٹری دی, حرامانی یقین کا سفر، دل موم کا دیا، آنگن، بندش,دو بول، میرے پاس تم ہو سمیت دیگر کئی ڈراموں میں  اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer