گلبرگ(زین مدنی) گلوکار علی ظفر کو نیدر لینڈ کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے سنڈے کو فن ڈے منانے کے لیے مداحوں سے باتیں کرنے کا سلسلہ شروع کیا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں سوال و جواب شروع کرتے ہیں لوگ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔
It’s a good Sunday. Let’s do a Q&A. Ask me anything. #askAZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 14, 2021
علی ظفر کا ٹویٹ کرنا تھا کہ مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیئے، کسی نے کامیابی کا راز پوچھا تو کسی مداح نے آنے والے البم سے متعلق سوال کیا لیکن ایک مداح ایسی تھیں جنہوں نے علی ظفر سے ایک مشکل سوال کردیا۔
نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی سنتھیا ستارہ نامی صارف نے علی ظفر سے سوال کیا ہے کہ کیا میں کچھ بھی پوچھ لوں؟ تو پھر یہ بتائیں کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ سنتھیا کی جانب سے کی جانے والی شادی کی پیشکش پر علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ تھوڑا مشکل ہو جائے گا، اْمید ہے آپ میری مجبوری کو سمجھیں گی۔
واضح رہےکہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستانی اداکارہ اور ڈائریکٹر ثمینہ پیرزادہ کی طرف سے ہدایت کردہ فلم شرارت میں گیت جگنوؤں سے بھر لو آنچل کے ساتھ اپنے گانے کے کیریئر کا آغاز کیا لیکن دنیا بھر میں گانے چھنو کی بدولت مشہور ہوئے اور ان کی البم کی دس لاکھ پانچ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔