ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالعدم تنظیموں کےدینی مدارس بند

کالعدم تنظیموں کےدینی مدارس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نےحکومتی کنٹرول میں لئےگئے کالعدم تنظیموں کے 170 دینی مدارس بھی بندکردیے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیموں سے حکومتی سرپرستی میں لئے گئے مدارس کو کورونا وائرس کے سلسلہ میں بند کیاگیا ہے، اس اقدام سےمتعلق محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیاگیا ہے، محکمہ داخلہ نے 170 دینی مدارس کو تین ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ظہور حسین کا کہنا ہے کہ ان مدارس کو تین ہفتے کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer