ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، شہر میں مزید دو افراد مشتبہ قرار

 کورونا وائرس، شہر میں مزید دو افراد مشتبہ قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) کورونا وائرس کا تصدیق شدہ 54 سالہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ رات گئے دو اور افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے پر میو ہسپتال آئسولیشنوارڈ میں داخل کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ 54 سالہ مریض میو ہسپتال میں زیر اعلاج ہے، رات گئے کورونا وائرس کے دو مزید مشتبہ افراد میو ہسپتال میں داخل کر دیئے گئے،داخل ہونے والے مشتبہ مریضوں میں قلعہ گجر سنگ کی رہائشی 33 سالہ خاتون جو چار روز قبل اٹلی سے لاہور پہنچی اور موچی دروازے کا رہائشی 24 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات پائی جانے پر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔

دونوں مشتبہ مریضوں کو اے وی ایچ رومز میں قائم آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے،مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹنگ کے لئے برڈووڈ روڈ بھجوا دئے گئے، ترجمان پرائمری ہیلتھ نے صوبےمیں 14 مشتبہ کورونا مریضوں کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنےوالے 3مسافر کومشتبہ قراردیا گیا،مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے740سے جدہ سے لاہور پہنچے تھے،جدید تھرمو سکینر سےسکریننگ پر مسافروں میں تیز بخار فلو کی شکایت پائی گئی۔

تینوں مسافروں کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا،ابتدائی طبی معائنے کےبعدمسافروں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer