ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سُنا دی

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سُنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ماہ میں 700 اساتذہ کو پرموشن دینے کا فیصلہ کرلیا، دسمبر 2019 تک 30 ہزار اساتذہ کو پرموٹ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ماہ میں سات سو اساتذہ کو پرموشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترقیوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکیشن نے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ ہر 15 دن بعد ڈیپارٹمنٹل پرموشنل کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ تمام ڈسٹرکٹ سے پرموشن کے لیے ورکنگ پیپر منگوائے جائیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2019 تک 30 ہزار اساتذہ کو پرموٹ کیا جائے، ہر ڈی پی سی کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔