ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ماڈل مہرین سید کی اکیڈمی آئی فیپ میں مستحق لڑکیوں کیلئے مفت بیوٹی کورسز

معروف ماڈل مہرین سید کی اکیڈمی آئی فیپ میں مستحق لڑکیوں کیلئے مفت بیوٹی کورسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: معروف ماڈل مہرین سید نے اپنی انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی آف پاکستان میں مستحق لڑکیوں کو مفت بیوٹی کورسز کرانا شروع کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ وہ لڑکیوں کو برسر روزگار کریں گی تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکیں۔

اب کسی بھی مستحق لڑکی کو میک اپ سیکھنے کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ مہرین سید اپنی اکیڈمی آئی فیپ میں مستحق لڑکیوں کو مفت میک اپ سکھا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ لڑکیوں کو برسر روزگار کریں گی تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکیں۔انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی آف پاکستان میں مستحق لڑکیوں کو بیوٹی کلاسز کے ساتھ لوئیریل برینڈ کی کاسمیٹکس اشیاء کے ساتھ باقاعدہ پریکٹیکل بھی کرائے جاتے ہیں۔

طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں میک اپ سیکھ کر اپنے گھر والوں کی کفالت کرنا ہے۔اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے اور باقاعدہ ڈپلومہ بھی دیا جاتا ہے اور روزگار بھی۔مہرین سید کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پنجاب اور امریکی سفارت خانے کی بھی مشکور ہیں جو اس مشن میں وہ انکا ساتھ دے رہے ہیں۔