ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاؤنٹس خالی ہوگئے

گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاؤنٹس خالی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نےشہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کے بنک اکاؤنٹس سے مزید تین لاکھ پچیس ہزار روپے کی ریکوری کرلی، راحت فتح علی خان کے ذمے سال دوہزار پندرہ کے انکم ٹیکس کی مد میں35 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چند روز قبل ڈیفنس کے نجی بنک میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے،ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم نے راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس سے بیس لاکھ روپے کی ریکوری کی تھی۔

ایف بی آر کی ٹیم نے فیصل آباد کے نجی بنک میں راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے مزید تین لاکھ پچیس ہزار روپے کی ریکوری کرلی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے بقیہ گیارہ لاکھ پچہتر ہزار روپے کی ریکوری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔