ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس افسران آج یوم سیاہ منائیں گے

پی ایم ایس افسران آج یوم سیاہ منائیں گے
کیپشن: City42 - PMS officers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پی ایم ایس افسران کا آج چیف سیکرٹری آفس کے باہر یوم سیاہ منانے کا اعلان، افسران بازؤں پر کالی پٹیاں بھی باندھیں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پی ایم ایس افسران کی حق تلفی، ڈیپوٹیشن پر آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

 چیف سیکرٹری پنجاب اور پی ایم ایس افسران کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے پی ایم ایس افسران کے کئی مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےجبکہ پی ایم ایس افسران آْج چیف سیکرٹری آفس کے باہریوم سیاہ منائیں گے اوردوران احتجاج پی ایم ایس افسران بازؤں پرکالی پٹیاں بھی باندھیں گے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

چیف سیکرٹری نے مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری سروسز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف سیکرٹری کمیٹی میں سیکرٹری فنانس حامد شیخ یعقوب، سیکرٹری ریگولیشن شاہد حسین، رائے منظور ناصر شامل ہیں، کمیٹی پی ایم ایس افسران کیساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کرے گی۔