سٹی 42: کفایت شعاری مہم ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے کام کا آغاز ہو گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں چھ دن کام کریں گی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بجت کے اقدامات کیلئے پالیسی بنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں نے بھی حکومت کی پالیسی اپنائی تھی،کفایت شعاری مہم کا 11 مارچ کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔
