ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 11 ارب روپے مختص

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 11 ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 11 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ فنڈز شہر کے مختلف زونز میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر خرچ کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گلبرگ زون کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ راوی زون ون کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور راوی زون ٹو کیلئے 58 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ داتا گنج بخش زون کیلئے 48 کروڑ روپے جبکہ سمن آباد زون کیلئے 22 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نشتر زون ون کیلئے 97 کروڑ روپے اور نشتر زون ٹو کیلئے 67 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ شالیمار زون کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں واہگہ زون ون کیلئے 2 ارب روپے اور واہگہ زون ٹو کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح عزیز بھٹی زون اور علامہ اقبال زون کیلئے 2، 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

حکومتی حکام کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، جس سے مختلف علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر مزید بہتر ہوگا اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔