سٹی 42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل کھل جائے گی، آبنائے ہرمز ٹیکس فری ہوگی مذاکرات کا متن سرکاری طور پر جاری کریں گے.
امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں کہا ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیئں، معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل کھل جائے گی، ایران ابراہم اکارڈ کی سب سے بڑی رکاوٹ تھا،ہم ایران کو رقم ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں،بہت جلد ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ سامنے لاؤں گا، ایران کا محاصرہ بہت اچھا رہا، امریکی بحریہ کو مبارک دیتا ہوں، ایران کے ساتھ معاہدے کا دوسرا مرحلہ بڑی تیزی سے آگے بڑھے گا ، ایران خود مذاکرات چاہتا ہے تاکہ دنیا میں پرامن ملک کی طرح رہ سکے ، ایران پر سیٹلائیٹ کیمروں سے ہمیشہ نظر رکھیں گے ، ضرورت پڑی تو ایرانی نیوکلئیر دسٹ کے خلاف کارروائی کریں گے ، ہمارا مقصد شروع سے ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا تھا ،آبنائے ہرمز جمعہ تک جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھل جائے گی۔
ایران مذاکرات مکمل کرکے نارمل ریاست بننا چاہتا ہے ،جہازوں کی نقل وحرکت شروع ہوگئی ، واضع کرتا ہوں آبنائے ہرمز ٹیکس فری ہوگی ۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کا متن سرکاری طور پر جاری کریں گے ،ایران میں ہونے والے معاہدے کے کانگریس کی منظوری لازمی نہیں ، ایران ڈیل کو نظرثانی کے لیے کانگریس بھیجوں گا۔ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو کانگریس میں بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔