ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں شہری ترقی کیلئے محکمہ بلدیات کو 115 ارب 50 کروڑ روپے کا بڑا بجٹ مل گیا

پنجاب میں شہری ترقی کیلئے محکمہ بلدیات کو 115 ارب 50 کروڑ روپے کا بڑا بجٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ میں محکمہ بلدیات کیلئے 115 ارب 50 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں، جو صوبے بھر میں شہری سہولیات، سیوریج، واٹر سپلائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر خرچ کیے جائیں گے۔

بجٹ کے تحت مختلف شہروں میں سیوریج مسائل کے حل، گلیوں کی پختگی، ٹف ٹائلنگ، واٹر سپلائی سکیموں اور دیگر بلدیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ لہر پروگرام کیلئے ایک ارب روپے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 23 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں قبرستانوں کی بہتری کیلئے 31 کروڑ 50 لاکھ روپے اور دیہی علاقوں میں ڈرینج سکیموں کیلئے 2 ارب 9 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات جاری ترقیاتی منصوبوں پر ایک کھرب 3 ارب 40 کروڑ روپے خرچ کرے گا جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 17 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

لاہور میں یونین کونسل 273 رائے ونڈ کے سیوریج و ڈرینج سسٹم کیلئے 5 کروڑ روپے اور واٹر سپلائی نظام کی تعمیر و بحالی کیلئے مزید 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپ ٹھوکر نیاز بیگ کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

شہر کے مختلف زونز کیلئے بھی خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ علامہ اقبال زون اور راوی زون کیلئے 90، 90 کروڑ روپے، داتا گنج بخش زون کیلئے 80 کروڑ روپے، سمن آباد زون کیلئے 34 کروڑ روپے، نشتر زون اور واہگہ زون کیلئے 100، 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح عزیز بھٹی زون کیلئے 65 کروڑ روپے جبکہ گلبرگ زون کیلئے 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے شہری سہولیات میں بہتری اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔