ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں آج بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہورمیں آج بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج شام کے اوقات میں بادل برسنے کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی ممکنہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Ansa Awais

Content Writer