ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بجٹ: سیاحت کے فروغ کیلئے 18 ارب روپے مختص

پنجاب بجٹ: سیاحت کے فروغ کیلئے 18 ارب روپے مختص

سٹی 42 :پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 18 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کا پنجاب ٹورازم انٹرن شپ پروگرام بجٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے لیے 220 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

2025-26 میں سیاحت کے لیے 9.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، 170 ملین آمدنی متوقع ہے۔ مری میں چیئر لفٹ، گلیمپنگ پوڈز، اور پیراگلائیڈنگ کلب سمیت متعدد منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ چیئر لفٹ اور کیبل کار پتریاٹا مری کے اپ گریڈیشن کے لیے 470 ملین روپے مختص کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ بھوربیان مری میں ماحول دوست ٹورسٹ ریزورٹ کے لیے 400 ملین کی اسکیم، اور مری کے لیے ماحول دوست الیکٹرک کارٹس اور سافٹ وہیل ٹرین کی خریداری کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مری میں گلاس پل اسکائی واک کی فزیبیلٹی اسٹڈی کے لیے 13.24 ملین مختص کیے گئے۔

میانوالی میں دریائے سندھ پر کیبل کار کی تنصیب کے لیے 150 ملین کی اسکیم، لاہور میوزیم، DTS، اور ITHM کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے متعدد منصوبے بجٹ میں شامل ہیں، ساتھ ہی پنجاب میں ٹورزم ریزورٹس کی ماسٹر پلاننگ اور ڈیجیٹل میپنگ کی اسکیمیں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ 2025-26 میں سیاحت کے لیے 56 منصوبے زیر غور، جن میں 42 نئی اور 14 جاری اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ 

نئی اسکیموں کے لیے 16.8 ارب روپے جبکہ جاری اسکیموں کے لیے 1.15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مری، اٹک، میانوالی، لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، راولپنڈی میں سیاحت کو فروغ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ "ہاپ آن ہاپ آف" بس ٹرمینلز اور ٹورازم پوائنٹس کی تزئین و آرائش پر بھی کام جاری ہے۔ 

محکمہ سیاحت کے تحت بزنس ڈیولپمنٹ سیل اور آٹومیشن سسٹم کے منصوبے بھی بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔