ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے 85 ارب روپے کا بجٹ مختص

محکمہ ٹرانسپورٹ کیلئے 85 ارب روپے کا بجٹ مختص

سٹی 42 : محکمہ ٹرانسپورٹ کے لیے 85 ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے ، پہلے سے جاری منصوبوں کے لئے 4 ارب 57 کروڑ، جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 80 ارب 43 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

 ٹرانسپورٹ ہاوس کی تزئین و آرائش و بنیادی سہولیات کے لئے 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔  بسوں کے سنٹرلائزڈ آٹومیٹڈ فئیر کولیکشن اور سکیجولنگ کے لئے 5 کروڑ مختص  کیے گئے ہیں، اورنج لائن ٹرین کے ڈپو پر چینی عملے کی سیکورٹی کے لئے 50 لاکھ روپے مختص ہیں۔ 

 نئے ماس ٹرانزٹ کی فزیبلیٹی سٹڈی کے لئے 180 ملین روپے ،اربن بس ڈپو ٹھوکر نیاز بیگ کیلئے 500 ملین روپے، ریلوے اسٹیشن اربن بس ڈپو کیلئے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

 پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے نئے وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لئے 50 لاکھ ، الیکٹرک بسوں کے ڈپو کے لئے 20 کروڑ روپے ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ٹرانسپورٹ ٹاور کے لئے 1 کروڑ ، ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کے لئے ابتدائی رقم 10 ارب مختص کی گئی ہے۔