ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ارب روپے کی ایمبولینسیں خریدیں گے

ایک ارب روپے کی ایمبولینسیں خریدیں گے

سٹی 42 : سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینسز ریسکیو 1122 کو دینے کے بعد اب ہسپتالوں کیلئے دوبارہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت و آبادی ہسپتالوں سے مریض مستقل کرنے کیلئے ایک ارب کی ایمبولینسز خریدے گا ۔

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض قلب کے علاج کیلئے کیتھ لیبز بنانے کا منصوبہ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کیتھ لیبز کیلئے سوا ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا ریجنل بلڈ سنٹر لاہور کا منصوبہ ، 20 کروڑ مختص ، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبز کو جدید بنانے کیلئے 40 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جیل ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

ماں بچہ صحت پروگرام ٹھیکے پر چلانے کیلئے ساڑھے 12 ارب مختص، جبکہ دیہی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے نام سے بنیادی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کیلئے ایک ارب مختص کیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے  4 ارب 44 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔