ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبریاں 

کھلاڑیوں کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبریاں 

سٹی 42 : شہر کے کھلاڑیوں کے لیے بجٹ 2025/26 میں بڑی خوشخبریاں، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوٹل بنانے کے لیے 150 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ 

نشتر پارک سپورٹس کملیکس میں پیڈل ٹینس کورٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ پیڈل ٹینس کورٹ کے لیے بجٹ میں 20 ملین کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ افسران کے کمروں کی تزین و آراءش کے لیے بھی 10 ملین کی رقم مختص ہے ۔ 

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں تیر اندازی کے ایرینا کو تعمیر کرنے کے لیے 20 ملین مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وال کلائمبنگ کے کھیل کے فروغ کے لیے وال بنانے کے لیے 20 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔