ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعجاز چوہدری کی نو مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں,پراسیکیوشن کو نوٹس جاری

اعجاز چوہدری کی نو مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں,پراسیکیوشن کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نو مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چودھری کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ، تو اعجاز چوہدری کے وکیل نے دلائل دیئے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر نے نو مئی کے چار مقدمات میں ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ ان ضمانت کی درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ اعجاز چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، دو رکنی بنچ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

Ansa Awais

Content Writer