ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی، واپس اتار لیا گیا

ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی، واپس اتار لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، دہلی جانیوالی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس ہانگ کانگ میں اتار دیا گیا۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی، جس کے باعث طیارے کو واپس ہانگ کانگ میں اتارا گیا،بوئنگ 787 ڈریم لائنز طیارہ ہانگ کانگ سے دہلی آرہا تھا، پائلٹ کو پرواز کے دوران طیارے میں فنی خرابی کا علم ہوا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں طیارے میں سوار 241 مسافروں سمیت 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا تاہم وہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔