ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتشدد ریلی کیس: تین پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں

پرتشدد ریلی کیس: تین پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

 رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

  پی ٹی آئی  کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔

 سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

  عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا۔

 واضح رہے کہ مقدمہ 8 فروری کو نکالی گئی مبینہ طور پر پرتشدد ریلی اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔