ملک اشرف : سرکاری گاڑیوں کو فیول کی رقم 8 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کے معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے سیکرٹری بلدیات کو درخواست گزار کو سن کر 19 جون تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس انوارحسین نے میسرز برائٹ ڈے فلنگ سٹیشن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار نے سیکرٹری بلدیات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان پیش ہوئے اور بتایا کہ سیکرٹری بلدیات نے درخواستگزار کا موقف سننے کیلئے اسے 12 جون کیلئے نوٹس جاری کیا ، درخواستگزار پیش نہیں ہوا ، اب سیکرٹری بلدیات نے 17 جون کی تاریخ مقرر کی ہے، عدالت نے درخواست گزار کو کل سیکرٹری بلدیات کے روبرو پیش ہونے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 19 جون تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے فلنگ سٹیشن سے محکمہ بلدیات کی گاڑیوں نے فیول حاصل کیا،فیول فراہمی کے عوض ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ نے 8 کروڑ کے چیک دئیے ،میونسپل کمیٹی کی جانب سے دئیے گئے باؤنس باؤنس ہوگئے ۔