ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

پیرو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد  زخمی ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے۔

 زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہلاک ہونے والے شخص کی عمر ایک 36 بتائی جاتی ہے۔

 امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔

زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔