ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممکن ہے ہم اسرائیل، ایران جنگ میں شامل ہو جائیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ممکن ہے ہم اسرائیل، ایران جنگ میں شامل ہو جائیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا مستقبل میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں شامل ہو سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "فی الحال امریکا اسرائیل ایران جنگ کا حصہ نہیں ہے"، تاہم حالات کے پیش نظر آئندہ ایسا ممکن ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پا سکتا ہے اور دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

ٹرمپ کے ان بیانات کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی سفارتی حلقے ان کے ممکنہ اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔