ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا ثالثوں کو صاف انکار، اپنا دوٹوک فیصلہ سنا دیا

ایران کا ثالثوں کو صاف انکار، اپنا دوٹوک فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایران کا ثالثوں کو انکار، اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو آگاہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ثالث کو بتایا کہ تہران حملے کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایرانی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔

اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے،  جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں ۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔