ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

 سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو اتوار کو نئی دلی کے گنگارام ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔

 اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

 واضح رہے کہ سونیا گاندھی رواں ماہ دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔

 سونیا گاندھی، جو سابق کانگریس صدر بھی رہ چکی ہیں، نے دسمبر میں78 ویں سالگرہ منائی تھی۔