کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلبہ کی بالائی منزل سے چھلانگیں، خوفناک ویڈیو

کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلبہ کی بالائی منزل سے چھلانگیں، خوفناک ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں آگ لگ گئی، طلبہ نے بالائی منزل سے چھلانگیں لگا دیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، کوچنگ سینٹر کی کلاس میں موجود کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں 61 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت متعدد طلبہ و طالبات کھڑکی سے رسی اورکئی تاروں کی مدد سے نکلے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ جان بچانے کیلئے عمارت کی کھڑکی سے رسی کا سہارا لیے اتر رہے تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer