ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز حکام کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ

 اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز حکام کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر ایکسائز حکام کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ، اسد قیصر نے کارروائی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق اسد قیصر کے گھر سے دو غیر رجسٹرڈ لگژری گاڑیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

دوسری جانب اسد قیصر نے اس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں زبردستی چھین لی گئیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنا بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی تک جاری رہے گی۔