ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے منصوبے کا عندیہ دے دیا

Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب، غیرملکی مراسلے پر سپریم کورٹ سے غیرجانبدارتحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا، کہتے ہیں کہ امریکہ کی مخالفت اپنی قوم کے دفاع میں کریں تو وہ قدر کرتے ہیں، اگرغلامی کرتے رہیں توامریکہ حقارت سے دیکھتا ہے، بولے، پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو، اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا۔

 عمران خان نے کہاہے کہ  میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں بتاؤں گا نہیں ۔ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے ۔پاکستان میں قانون کی حکمرانی دفن ہو رہی ہے اور سارے ادارے جنہوں نے رول آف لا کو بچانا ہے وہ خطرے میں ہیں۔ 
عمران خان نےمزید کہاکہ جب سے یہ حکومت مسلط ہوئی روپے کی قدر گر رہی ہے، یہ حکومت معیشت نہیں این آر او ٹو پرتوجہ دے رہی ہے، نیب قانون کیا گیا بلی کو دودھ کی حفاظت پر رکھ دیا گیا۔سابق وزیراعظم  کہامجھے کہا گیا عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی اور پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا، امریکہ ناراض ہے، بولے امریکہ سفارت کاروں کا ہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا؟