مونس الہٰی کے شریک ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Moonis Elahi
کیپشن: Moonis Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ق)  کے رہنما  اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف24  ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے لہٰذا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری  کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دوسری جانب، مونس الہٰی آج صبح دوبارہ ایف آئی اے آفس میں پیش ہوگئے،  مونس الہٰی گزشتہ روز ایف آئی اے آفس پہنچے تاہم ایف آئی اے حکام نے آج صبح کا وقت دیا۔

مونس الہٰی بغیر ضمانت لیے ایف آئی اے کے آفس پہنچے جہاں ان کو گرفتاری کا خدشہ لاحق ہیں۔ قانونی ماہرکے مطابق بغیر ضمانت شامل تفتیش ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی پر دو روز قبل ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔