ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عازمین حج کیلئےاہم خبر؛سعودی حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

عازمین حج کیلئےاہم خبر؛سعودی حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے اس سال منیٰ میں عازمین حج کیلئے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز ادا کر سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سےنہیں کھولی گئی تھی۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سےمتعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔