بی اے میں تھرڈ ڈویژن پر نوکری نہ ملنے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری

بی اے میں تھرڈ ڈویژن پر نوکری نہ ملنے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)لاہور ہائیکورٹ نے بی اے میں تھرڈ ڈویژن کی بنیاد نوکری نہ ملنے والے ماسٹرز کی ڈگری ہولڈرز افراد کے حق میں بڑا فیصلہ سنادیا،عدالت نے امیدوار کو تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر نوکری نہ دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کےتحریری فیصلے کے مطابق ریکورٹمٹ پالیسی 2017کے مطابق ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے امیدوار پر تھرڈ ڈویژن کی پابندی لاگو نہیں ہوتی،لاہور ہائیکورٹ نے بی اے میں تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر نوکری نہ دینے کے کیس کا فیصلہ سنادیا،جسٹس مزمل اختر شبیر نے 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

درخواست گزار محبوب الحسن نے محکمہ تعلیم میں آئی ایس آئی(سائنس اینڈ میتھ کی پوسٹ کےلیے درخواست جمع کرائی،سکروٹنی کے بعد درخواست گزار نے این ٹی ایس کا امتحان پاس کیا تاہم حتمی فہرست میں نام شامل نہیں کیاگیا،سرکاری وکیل کے مطابق پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق آی ایس ای کی پوسٹ کےلیے امیدوار کا گریجویشن میں سکینڈ ڈویژن ہونا ضروری ہے۔

بی اے میں تھرڈ ڈویژن ہونے کے باعث درخواستگزار متعلقہ پوسٹ کےلیے اہل نہیں ہے،درخواست گزار کو پہلے اہل قرار دیاگیاتاہم بعد میں تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا،حکومت پنجاب کے مانٹیرنگ اینڈ عمل درآمد یونٹ نے محکمے میں بھر تی کے طریقہ کار کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

موجودہ کیس میں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ درخواستگزار صرف بی اے نہیں بلکہ ماسٹر کی ڈگری بھی رکھتے ہیں،یہ بات بالکل کلئیر ہے کہ ماسٹر ڈگری رکھنے والا چاہے کسی بھی ڈویژن میں نوکری کا اہل ہے،حکومت پنجاب کے مانٹیرنگ اینڈ عمل درآمد یونٹ کا جاری کردہ نوٹی فکیشن ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے امیدواروں پر لاگو نہیں ہوتا،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز کو درخواستگزار کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے کا حکم دیتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer