(ویب ڈیسک)میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ترکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ندا یاسر گزشتہ دنوں اپنے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے ترکی گئی تھیں ، جس کی تفصیلات انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے مارننگ شو میں شیئر کی ہیں۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ کسی نے ہمیں بتایا کہ استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں پاکستان تو بلاوجہ بدنام ہے۔
ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے استنبول میں چوری ہونے کے ڈر سے تمام زیورات اپنے بیگ میں چھپا کر ہوٹل کے روم میں موجود الماری میں رکھ دئیے تھے اور جب انہوں نے تین دن بعد اپنے بیگ کا جائزہ لیا تو ان کی وہ تمام جیولری وہاں سے غائب تھی۔
پاکستان آنے سے ایک روز قبل ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اور رات بھر وہ ایف آئی آر کٹوانے کے لیے استنبول کے پولیس اسٹیشن میں اپنی باری کا انتظار کرتی رہیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ان کا ترکی کا پورا ٹرپ بہت اچھا گزرا تھا لیکن آخری دن ان کے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا۔