ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہوچکی؟ احسن محسن اکرام کی ویڈیو نےکھلبلی مچادی

شادی ہوچکی؟ احسن محسن اکرام کی ویڈیو نےکھلبلی مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرواداکارہ منال خان نےہمسفر چن لیا۔۔۔ ،احسن محسن اکرام کی ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے مداحوں کو بھی کشمکش میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی خوبرو اداکارہ منال خان کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں،اداکار احسن محسن اکرام س کی جانب  سے منگنی  پر بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کی اپنے منگیتر کے ساتھ پارٹی کی  ویڈیو  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھئے: پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر منال خان نے غصہ کس پر نکالا؟

اب ایک اور نئی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا،،اداکارہ منال خان کے منگیتر اور سابق اداکار احسن محسن اکرام نے ویڈیو میں ایسی بات کی کہ سننے والے منہ تکتے رہ گئے، انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں احسن اکرام سوالات کا جواب دے رہے ہیں جبکہ وہ سوال بھی خود ہی پڑھ رہے ہیں۔

 کارڈ پر لکھے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے خود سے سوال کیا کہ ’اس مہینے اُن کے ساتھ سب سے اچھا کونسا واقعہ پیش آیا ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام نے کہا کہ’شادی‘کا واقعہ  جو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے،جواب کے فوراً بعدوہ حیران رہ گئےاور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں،،، اس کلپ کو کاٹ دیجئے گا۔،،،،

مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کا بتانا تھا کہ اُن کو بچپن سے پاکستان کی دو اداکاراؤں پر کرَش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’وہ پچھلے 20 سالوں میں جوان ہو گئے ہیں مگر اُن کی پسندیدہ اداکارائیں تا حال بڑی نہیں ہوئی ہیں اور اُن دونوں اداکاراؤں کے نام ہیں ماہ نور بلوچ اور ایمان علی۔‘

واضح رہے کہ منال خان منگنی کے بعد بنائی جانے والی ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھیں جس پر مداح ان کو ہیش ٹیگ کررہے تھے،اداکارہ نے اپنا غصہ نکالنے کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کسی بھی پوسٹ پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے، مداح یا سوشل میڈیا پر صارفین اگر انہیں کسی پوسٹ پر ٹیگ کرنا چاہیں تو ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کرلی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer