پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر منال خان نے غصہ کس پر نکالا؟

پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر منال خان نے غصہ کس پر نکالا؟
کیپشن: Minal Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرواداکارہ منال خان نے اپنی زندگی کا ہمسفر چن لیاہے، اداکارہ نےاداکار احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں منگنی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پرمداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹیگ ہونے سے تنگ آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی خوبرو اداکارہ منال خان کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں،اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی ہونے پر بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کی اپنے منگیتر کے ساتھ پارٹی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ اداکار احسن محسن اکرام مشروبِ کی بوتل ہالی وو فلموں کے انداز میں کھول رہے ہیں۔

مزید پڑھئے: منال خان کی منگنی کے بعدپارٹی کرتے ویڈیو وائرل؛ اخلاقیات کی دھجیاں اڑادیں
بوتل سے نکلنے والا فوارہ مہمانوں کی جانب برسانے کے بعد اداکار نے بوتل کو منہ لگالیا،منگنی کے بعد ہونے والی پارٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی،اس ویڈیو کے سامنے آنے پر  وہ تنقید کی زد میں ہیں،منگنی کے بعد مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹیگ ہونے سے تنگ آگئیں۔

اداکارہ نے اپنا غصہ نکالنے کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کسی بھی پوسٹ پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے، مداح یا سوشل میڈیا پر صارفین اگر انہیں کسی پوسٹ پر ٹیگ کرنا چاہیں تو ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں سمیت جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer