جنت مرزا ”اسنیک ویڈیو ایپ“ پر بھی چھا گئیں

Jannat Mirza
کیپشن: Jannat Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کوئین، ماڈل اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ  جنت مرزا” اسنیک ویڈیو ایپ“ پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔ 

جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئیں، اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کے اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔

دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان کی محبت پر شکریہ ادا کیا، اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاونٹس بنالیے جہاں ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer