(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہم اے سی ٹی میں، اپنی نو منتخب چیئرپرسن، نمایاں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا استقبال کرتے ہیں۔‘ ادارے نے اپنے بیان میں عتیقہ اوڈھو کی انڈسٹری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کے لیے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہیں ، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔‘
View this post on Instagram
دوسری جانب عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوکر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے میں وقار اور عزم کے ساتھ ادا کروں گی۔‘ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر انہوں نے ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا ۔