ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا معروف چوک 10 ماہ کیلئے بند

Shahkam chowk
کیپشن: Shahkam chowk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب)  شہری زحمت اٹھانے کیلئے تیارہوجائیں، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شاہکام چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، شاہکام فلائی اوور کیلئے گارڈرز اور ٹرانزم کی موقع پر تعمیر کے باعث ٹریفک کو تعمیراتی دورانیہ10 ماہ تک بند رکھا جائے گا۔

شاہکام فلائی اوور منصوبے کیلئے رات سے چوک کو ہرقسم کی کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، نہر سے بحریہ کی جانب آنیوالی ٹریفک کو جوبلی ٹاؤن، موہلنوال سے ڈیفنس روڈ پر چڑھایا جائے گا، ڈیفنس روڈ سے ٹریفک کو گرین سوسائٹی بریج سے بحریہ کے اندر راستہ فراہم کیا جائے گا، روہی نالے پر موجود بحریہ جانے کیلئے جلیانہ والا پل بند کردیا جائے گا، بحریہ سے ٹھوکر اور ڈیفنس روڈ پر واپسی کیلئے بھی یہی روٹ استعمال ہوگا۔

 ہیوی ٹریفک کو ٹھوکر سے سندر رائیونڈ روڈ کی جانب راستہ فراہم کیا جائے گا، شاہکام چوک پر ڈیفنس روڈ، بحریہ، کنال روڈ اور ملتان روڈ سے آنا ممکن نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے کنسٹرکشن کا ہدف جنوری2022ء مقرر کررکھا ہے، ایل ڈی اے سمارٹ کنسٹرکشن فارمولا اپناتا تو شہری خواری سے بچ سکتے تھے، موقع پر بریج کیلئے گارڈرز اور ٹرانزم کاسٹنگ بھی بندش کی بنیادی وجہ بنا ہے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer