ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج شام کیا ہوگا؟

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (کومل اسلم)شہر کے موسم میں بہتری ، گزشتہ کئی روز سے شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری  ہےجس سے شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہروں پر بھی رونق آگئی ہے۔

 آج بھی ہلکی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے موسم بہتر ہے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد اور ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کے ساتھ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے موسم میں مزید بہتری دیکھنے میں آءے گی۔  شام کے اوقات میں ہواؤں کی رفتار تیز ہو جائے گی ،کئی روز سے موسم خوشگوار رہنے کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری دیکھی گئی ہے۔