( سٹی 42) پاک بھارت ٹاکرے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آ گئے، کہتے ہیں کہ قومی ٹیم آج کے میچ میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے متعلق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کھلاڑی پرعزم ہیں کہ بھارت کو شکست دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو شکست دے چکے ہیں، امید ہے آج بھی قومی ٹیم بھارت کو شکست دے گی۔