ثنا میر ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کوالیفائر کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

Sana Mir, City42 , Womens T20 World Cup Qualifier, Brand Ambassador, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر  ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی برانڈ ایمبیسڈر  بن گئیں۔  ورلڈ کپ کوالیفائر 25 اپریل سے 7 مئی تک ابوظہبی میں منعقد ہو گا۔

لاہور کی ثنا میر نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں  226 میچز کھیلے،137 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔

ورلڈ کپ کوالیفائر میں  10ٹیمیں ویمنز ٹی ٹونٹی میں جگہ بنانے کیلئے مدمقابل ہونگی۔
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دو بہترین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی جبکہ باقی ٹیمیں پہلے ہی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔