کاہنہ: دیرینہ دشمنی پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل، مقدمہ درج کر لیا گیا

کاہنہ: دیرینہ دشمنی پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل، مقدمہ درج کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: کاہنہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے بھتیجے پر فائرنگ کر دی، ایک افراد جابحق اور ایک کو شیدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لوئر مال تھانے سے چوری کے دو ملزم حوالات کی دیوار توڑ کر فرار

سٹی 42 نیوزکے مطابق کاہنہ کے علاقہ دیفنس روڈ پر دیرینہ دشمنی کی وجہ سے چچا عبدالحمید نے بیٹوں راشد، ساجد کے ساتھ ملکر اپنے 30سالہ بھتیجے ماجد حیسن کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 30سالہ ماجدحسین موقع پر دم توڑ گیا، چھوٹا بھائی شدید زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چچا اور ان کے بیٹوں سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔