لوئر مال تھانے سے چوری کے دو ملزم حوالات کی دیوار توڑ کر فرار

لوئر مال تھانے سے چوری کے دو ملزم حوالات کی دیوار توڑ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لوئر مال تھانے سے چوری کے دو ملزم حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے۔ سٹی ڈویژن کے دونوں ایس پیز کے دفاتر اور سخت سیکورٹی کے باوجود کسی پولیس اہلکار نے ملزمان کو دیوار توڑنے سے روکا اور نہ بھاگنے سے۔ آئی جی پنجاب نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

لوئر مال تھانے میں دو ملزمان سگے بھائیوں کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ حاصل کرکے انویسٹی گیشن افسران نے حوالات میں بند کروا دیا, تاہم ملزمان اس حد تک شاطر تھے کہ حوالات کی دیوار آہنی راڈ کی مدد سے توڑ کر بھاگ نکلے۔ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے فوری مستری کی مدد سے ٹوٹی ہوئی دیوار کو مرمت بھی کروا دیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:غیرقانونی گردوں کی پیوندکاری، ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کر دیا

لوئر مال تھانے میں ہی ایس پی اپریشنز اور ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر موجود ہیں، جس کیلئے پولیس کی اضافی نفری سیکورٹی پر تعینات ہوتی ہے۔ ملزمان کاباآسانی فرار اور دیوار توڑتے وقت انہیں نہ روکنا متعدد سوالات پیدا کرتا ہے جسکی تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔