ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 ملین افراد کا ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ

10 ملین افراد کا ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران پہلی مرتبہ شائقین فٹبال کی جانب سے ایک نیا احتجاج منظرعام پر آیا ہے ،دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف ایک آن لائن مہم زور پکڑ گئی ہے، جس میں 10لاکھ سے زائد افراد نے مبینہ ریفری جانبداری کے باعث ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق argentinaout.com پر شروع کی گئی آن لائن درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فیفا اور میچ آفیشلز ارجنٹینا اور اس کے کپتان لیونل میسی کے حق میں جانبدارانہ فیصلے کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹورنامنٹ کا فاتح پہلے ہی طے ہو چکا ہے تو دیگر ٹیموں کے لیے مقابلہ بے معنی ہو جاتا ہے، اس لیے ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے تاکہ تمام ٹیموں کو یکساں اور منصفانہ مواقع مل سکیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ارجنٹینا نے مصر کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل ہونے والے میچ میں آخری 13 منٹ کے دوران تین گول کر کے شاندار فتح حاصل کی۔ اس میچ میں لیونل میسی نے پہلے ہاف میں ایک پنالٹی بھی ضائع کی تھی۔مصر نے شکست کے بعد شدید احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے منسوخ کیا گیا، جبکہ ارجنٹینا کے فیصلہ کن گول سے قبل ہونے والے مبینہ فاؤل کو نظر انداز کر دیا گیا۔ مصری حکام کے مطابق اس موقع پر بھی وی اے آر کے ذریعے فیصلے کا جائزہ لیا جانا چاہیے تھا۔مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نتائج سے قطع نظر وہ سچ بولیں گے کیونکہ یہ میچ انہیں واضح طور پر فکس محسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فیفا نے ارجنٹینا کو ہی جتوانا ہے تو پھر دیگر ٹیموں کو ورلڈ کپ میں شریک کرنے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ فیفا لیونل میسی کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنا چاہتی ہے اور فیئر پلے کے دعوؤں کے باوجود انصاف ہوتا دکھائی نہیں دیا۔

  ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے  تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہاہے  کہ وی اے آر اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کسی ایک ٹیم کے حق میں جانبداری کرنا تقریباً ناممکن ہے۔انہوں نے کہا 1986 کے ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹینا پر ایسے ہی الزامات لگائے گئے تھے۔ یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ کچھ لوگ ہماری کامیابی برداشت نہیں کر پاتے، لیکن ایسی باتیں ہماری ٹیم کو مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اسکالونی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں ہر فیصلہ وی اے آر کے ذریعے باریک بینی سے جانچا جاتا ہے، اس لیے جان بوجھ کر کسی ٹیم کو فائدہ پہنچانا ممکن نہیں۔ ارجنٹینا اب ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔