سٹی 42: نیشنل کورڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا ۔این سی ایم سی اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک و ممبران این سی ایم سی ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا اور متعلقہ اداروں کی شرکت، پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ لیا گیا ۔
او سی اے سی کے نمائندوں کی جانب سے سپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر ازالہ کر دیا گیا۔این سی ایم سی کے مطابق جولائی کے پہلے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافے سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے۔اوگرا کے تجزیے میں ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی ۔ این سی ایم سی کی اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
این سی ایم سی کی تمام متعلقہ اداروں کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔