سٹی 42:پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی ان کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کی دشوارگزار علاقوں میں کمین گاہوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،
آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی ہے ۔
پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں ۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔