ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر: یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

الجزائر: یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الجزائر میں ایک یتیم خانے میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت الجزائر  کے قریب واقع ایک یتیم خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے یتیم خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یتیم خانے میں آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آتشزدگی سے 10 افراد شدید جھلسے ہیں اور 5 معذور افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

دوسری جانب الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ افسوس کا اظہارکیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer